30 جنوری 2026 - 00:44
رہبر معظم کی حمایت میں علمائے نجف کا بیان

علمائے نجف کی تنظیم "التجمع العلمائی فی النجف الاشرف" نے انقلاب اسلامی کے رہبر معظم اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت میں بیان جاری کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، نجف اشرف میں علماء کے اجتماع کا بیان حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

﴿وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِن بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ﴾

"اور بے شک ہم نے توریت کے بعد زبور میں بھی یہ لکھ دیا کہ زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے۔"

(الأنبیاء: 105)

ان تاریخی لمحوں کے دوران ـ جن میں محاذ حق اور استکباری محاذ کے درمیان تقابل شدت اختیار کر گیا ہے، اور ایسے حالات میں جبکہ دشمن اقوام عالم کو "موت" اور "ذلت" میں سے ایک کو اختیار کرنے کی طرف بلا رہا ہے، حالانکہ ہیہات منا الذلہ (ذلت ہم سے دور ہے) ـ "التجمع العلمائی فی النجق الاشرف" "آخری قلعے"، اور عزت و وقار کے ساتھ کھڑے ہونے والوں، اور "ولی الخامنہ ای" (جانیں فدا ہوں ان کے) کی حکیمانہ قیادت کے تحت اسلامی جمہوریہ اور "ولایت فقیہ" تجدید عہد کا اعلان کرتا ہے۔

رہبر معظم کی حمایت میں علمائے نجف کا بیان

یہ تجمع "حکومت فقیہ" کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے اس موقف کو نہ صرف ایک وقتی سیاسی موقف کی بنا پر نہیں بلکہ ایک گہرے ایمان سے سرچشمہ لینے والی شرعی فریضے کی پابندی کے طور پر اختیار کرتا ہے؛ ایسا ایمان جو اس یقین پر استوار ہے کہ یہ حکومت تشیّع اور مسلمانان عالم کی پناہ گاہ ہے؛ جیسا کہ حدیث شریف میں فرمایا گیا ہے کہ "قم آل محمد کا گھر اور ہمارے شیعوں کی پناہ گاہ ہے"؛ اور یہ حکومت، ولی عصر صاحب الزمان (عَجَّلَ اللہُ تعالیٰ فَرَجَہُ الشَّریف) کے مبارک کاروان کی تمہید ہے۔

بلاشبہ، اسلامی جمہوریہ کو کسی بھی شکل میں نشانہ بنانا ـ خواہ نرم جنگ کے ذریعے، خواہ اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ـ درحقیقت خیمے کے ستون، اور دنیا بھر کے احرار کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ ہم ایران اور اس کے وقار و کرامت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور اپنی تمام تر مادی اور اخلاقی و روحانی صلاحیتوں کو رہبر معظم کے عَلَم تلے قرار دیتے ہیں جو ہمارے لئے "اس زمانے کے حسین" کی حیثیت رکھتے ہیں۔

نیز، ہم رہبر معظم اور ملت ایران کو ـ اس افسانوی استقامت کی بنا پر، جو ہر روز ثابت کر رہی ہے کہ "اللہ کا لطف و کرم" میدان کا انتظام کر رہا ہے، اور یہ کہ مستضعفین کا عزم بالآخر فاتح و کامیاب ہوگا ـ خالصانہ تبریک و تہنیت کہتے ہیں۔

چنانچہ، ہم ایک بار پھر ہوشیاری اور بیداری کے اپنے عزم پر تاکید کرتے ہیں اور "ابلاغیاتی زہر" کے حوالے سے ـ جو مرکز ولایت کے ساتھ مسلمانوں کا رشتہ ختم کرنے اور بصیرت و ہوشیاری کو کمزور کرنے کی غرض سے پھیلایا جا رہا ہے ـ خبردار کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ان کے پھینکے ہوئے تیر اللہ تعالیٰ کے اذن سے، دشمنوں کے گلے میں تیروں کے سوا، کچھ بھی نہیں ہونگے۔

ایران ہمیشہ کے لئے سربلند و سرفراز رہے گا، اور ولی فقیہ بدستور اس راستے کا چراغ ہوگی جو فتنوں کے اندھیروں میں ہماری راہنمائی کرے گا، اور یہ دباؤ ہمیں "مضبوط رسی" کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کے لئے مزید پرعزم بناتا ہے۔

﴿إِنَّ اللَّهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا﴾

"بلاشبہ اللہ دفاع کرتا ہے ان کا جو ایمان لائے ہیں۔"

التجمع العلمائي في النجف الأشرف

تاریخ: 10 جنوری 2026ع‍

20 رجب المرجب 1447ھ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

رہبر معظم کی حمایت میں علمائے نجف کا بیان

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha